سنن ابو داؤد — حدیث #۱۷۵۶۴
حدیث #۱۷۵۶۴
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الأَيَّامِ " . يَعْنِي أَيَّامَ الْعَشْرِ . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلاَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ " وَلاَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلاَّ رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَىْءٍ " .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک ان دنوں یعنی ذی الحجہ کے پہلے عشرہ سے زیادہ فضیلت کسی دن میں نہیں ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول، اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ہاں) اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں، سوائے اس آدمی کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ (اللہ کی راہ میں) نکلے اور ان میں سے کسی کے ساتھ واپس نہ آئے۔
راوی
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما
ماخذ
سنن ابو داؤد # ۱۴/۲۴۳۸
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۱۴: روزہ