سنن ابو داؤد — حدیث #۱۹۴۰۲
حدیث #۱۹۴۰۲
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، فِي قَوْلِهِ { وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ } قَالَ هِيَ جَزَاؤُهُ فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنْهُ فَعَلَ .
ابومجلز سے اللہ تعالیٰ کے قول «ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم» کے متعلق مروی ہے کہ ایسے شخص کا بدلہ تو یہی ہے لیکن اگر اللہ اسے معاف کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
راوی
آیت "اگر کوئی شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کردے" کے بارے میں ابو مجلّز
ماخذ
سنن ابو داؤد # ۳۷/۴۲۷۶
درجہ
Hasan Maqtu
زمرہ
باب ۳۷: فتنے اور لڑائیاں