موت — 7 hadith.
1. Sahih Al-Bukhari #7170
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید انصاری نے، ان سے عمر بن کثیر نے، ان سے ابوقتادہ کے غلام ابو محمد نافع نے اور ان سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کی جنگ کے دن فرمایا ”جس کے پاس کسی مقتول کے بارے میں جسے اس نے قتل کیا ہو گواہی ہو تو اس کا سامان اسے ملے گا۔ چنانچہ میں مقتول کے لیے گواہ تلاش کرنے کے لیے کھڑا ہوا تو میں نے کسی کو نہیں دیکھا جو میرے لیے گواہی دے سکے، اس لیے میں بیٹھ گیا۔ پھر میرے سامنے ایک صورت آ
Abu Qatada — Sahih Al-Bukhari #7170 (Sahih)
2. Sahih Al-Bukhari #1318
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے معمر نے ‘ ان سے زہری نے ‘ ان سے سعید نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کی وفات کی خبر سنائی ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنا لیں ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔
Abu Huraira — Sahih Al-Bukhari #1318 (Sahih)
3. Mishkat al-Masabih #5974
جویریہ کے بھائی عمرو بن حارث سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت اپنے پیچھے ایک دینار، ایک درہم، ایک غلام، ایک لونڈی، یا اپنے سفید خچر، اپنے ہتھیاروں اور زمین کے علاوہ کوئی چیز نہیں چھوڑی جو آپ نے صدقہ کی تھی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
— Mishkat al-Masabih #5974 (Sahih)
4. Sahih Muslim #3542
مروان بن معاویہ نے عمر بن حمزہ عمری سے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں عبدالرحمٰن بن سعد نے حدیث بیان کی ، کہا : میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قیامت کے دن ، اللہ کے ہاں لوگوں میں مرتبے کے اعتبار سے بدترین وہ آدمی ہو گا جو اپنی بیوی کے پاس خلوت میں جاتا ہے اور وہ اس کے پاس خلوت میں آتی ہے پھر وہ ( آدمی ) اس کا راز افشا کر دیتا ہے
— Sahih Muslim #3542 (Sahih)
5. Sunan Abi Dawud #4541
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: جو غلطی سے مارا گیا تو اس کی دیت سو اونٹ ہے تیس بنت مخاض ۱؎ تیس بنت لبون ۲؎ تیس حقے ۳؎ اور دس نر اونٹ جو دو برس کے ہو چکے ہوں ۔
'Amr b. Suh'aib — Sunan Abi Dawud #4541 (Hasan)
6. Sunan Ibn Majah #3449
خالد بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم سفر پر نکلے، ہمارے ساتھ غالب بن ابجر بھی تھے، وہ راستے میں بیمار پڑ گئے، پھر ہم مدینہ آئے، ابھی وہ بیمار ہی تھے، تو ان کی عیادت کے لیے ابن ابی عتیق آئے، اور ہم سے کہا: تم اس کالے دانے کا استعمال اپنے اوپر لازم کر لو، تم اس کے پانچ یا سات دانے لو، انہیں پیس لو پھر زیتون کے تیل میں ملا کر چند قطرے ان کی ناک میں ڈالو، اس نتھنے میں بھی اور اس نتھنے میں بھی، اس لیے کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرم
It was narrated that Khalid bin Sa’d said — Sunan Ibn Majah #3449 (Sahih)
7. Mishkat al-Masabih #3844
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حملہ کرنے کی اجازت دے دی، اور وہاں ایک بوڑھا آدمی تھا اور میرا کوئی نوکر نہیں تھا، میں نے ایک ملازم کی تلاش کی جو میرے لیے کافی ہو، مجھے ایک آدمی ملا۔ میں نے اس کے لیے تین دینار مختص کیے اور جب مال غنیمت پہنچ گیا تو میں نے چاہا کہ اس کا حصہ اس کے بدلے میں لے دوں، چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے سلام کہا اور میں نے اس سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا: میں اس کی دنیا اور آخرت کی ا
Ya‘la. b. Umayya said — Mishkat al-Masabih #3844 (Sahih)
اہم نکات
مزید جاننا چاہتے ہیں؟ حدیث مجموعہ | حدیث تلاش کریں