ریاض الصالحین — حدیث #۴۰۴۴۰
حدیث #۴۰۴۴۰
وعن أبي هريرة رضي الله عنه، أن أعرابيًا أتي النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله دلني على عمل إذا عملته، دخلت الجنة. قال: "تعبد الله ولا تشرك به شيئًا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة المفروضة، وتصوم رمضان" قال: والذي نفسي بيده، لا أزيد على هذا. فلما ولى قال النبي صلى الله عليه وسلم : "من سره أن ينظر إلى رجل من أهل الجنة فلينظر إلى هذا" ((متفق عليه)) .
ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے میں جنت میں داخل ہونے کا حقدار ہو جاؤں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو جو تم پر فرض کی گئی ہے، اور رمضان کا روزہ رکھو۔ اس (اعرابی) نے کہا: اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں ان (فرائض) میں کبھی کوئی اضافہ نہیں کروں گا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹھ پھیر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اہل جنت میں سے کسی آدمی کو دیکھنا چاہے تو اسے دیکھے“۔
راوی
ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ)
ماخذ
ریاض الصالحین # ۲۳/۲۲۲
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۲۳: باب ۲۳: The Book of Virtues