صحیح بخاری — حدیث #۴۰۱۶
حدیث #۴۰۱۶
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ كُلَّهَا. حَتَّى حَدَّثَهُ أَبُو لُبَابَةَ الْبَدْرِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ، فَأَمْسَكَ عَنْهَا.
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر ہر قسم کے سانپوں کو مار ڈالتے تھے یہاں تک کہ ابو لبابہ البدری نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے بے ضرر سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے اور جنان کہا ہے۔ چنانچہ ابن عمر نے ان کو قتل کرنا چھوڑ دیا۔
راوی
نافع بن عمر رضی اللہ عنہ
ماخذ
صحیح بخاری # ۶۴/۴۰۱۶
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۶۴: مغازی
موضوعات:
#Mother