صحیح بخاری — حدیث #۴۵۴
حدیث #۴۵۴
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا عَلَى باب حُجْرَتِي، وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ، أَنْظُرُ إِلَى لَعِبِهِمْ. زَادَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ.
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر کے دروازے پر دیکھا جب کہ کچھ حبشی مسجد میں کھیل رہے تھے (نیزوں سے اپنی مہارت دکھا رہے تھے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی ردا سے پردہ کر رہے تھے تاکہ میں ان کی نمائش دیکھ سکوں۔ (عروہ نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حبشی اپنے نیزوں سے کھیل رہے تھے۔
راوی
عائشہ (رضی اللہ عنہا)
ماخذ
صحیح بخاری # ۸/۴۵۴
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۸: نماز
موضوعات:
#Mother