صحیح بخاری — حدیث #۷۰۱۵
حدیث #۷۰۱۵
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدِي سَرَقَةً مِنْ حَرِيرٍ لاَ أَهْوِي بِهَا إِلَى مَكَانٍ فِي الْجَنَّةِ إِلاَّ طَارَتْ بِي إِلَيْهِ، فَقَصَصْتُهَا عَلَى حَفْصَةَ. فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّ أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ ". أَوْ قَالَ " إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ ".
ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ریشمی کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے اور میں نے اسے جنت میں جس طرف بھی لہرایا، وہ مجھے لے کر اڑ گیا۔ میں نے (اپنی بہن) حفصہ سے یہ (خواب) بیان کیا اور انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، آپ نے فرمایا: (حفصہ رضی اللہ عنہا) ”بے شک تمہارا بھائی نیک آدمی ہے“ یا ”بیشک عبداللہ ایک نیک آدمی ہے۔
راوی
عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ
ماخذ
صحیح بخاری # ۹۱/۷۰۱۵
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۹۱: تعبیر خواب