صحیح بخاری — حدیث #۶۷۶۶
حدیث #۶۷۶۶
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ـ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعْدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَهْوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ ". فَذَكَرْتُهُ لأَبِي بَكْرَةَ فَقَالَ وَأَنَا سَمِعَتْهُ أُذُنَاىَ، وَوَعَاهُ، قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے، تو اس پر جنت حرام ہو جائے گی۔ میں نے اس کا ذکر ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد کیا۔
راوی
Sa'd
ماخذ
صحیح بخاری # ۸۵/۶۷۶۶
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۸۵: وراثت