صحیح بخاری — حدیث #۷۳۴۰
حدیث #۷۳۴۰
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ حَالَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ الأَنْصَارِ وَقُرَيْشٍ فِي دَارِي الَّتِي بِالْمَدِينَةِ. وَقَنَتَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں میرے گھر میں انصار اور قریش کے لوگوں کو ملایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک قبیلہ بنی سلیم کے خلاف (ہر فرض نماز کی آخری رکعت) میں دعا کی۔
راوی
انس بن مالک (رضی اللہ عنہ)
ماخذ
صحیح بخاری # ۹۶/۷۳۴۰
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۹۶: قرآن و سنت پر مضبوطی