صحیح بخاری — حدیث #۷۳۵۰

حدیث #۷۳۵۰
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، وَأَبَا، هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ الأَنْصَارِيَّ وَاسْتَعْمَلَهُ عَلَى خَيْبَرَ، فَقَدِمَ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا ‏"‏‏.‏ قَالَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَشْتَرِي الصَّاعَ بِالصَّاعَيْنِ مِنَ الْجَمْعِ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ تَفْعَلُوا، وَلَكِنْ مِثْلاً بِمِثْلٍ، أَوْ بِيعُوا هَذَا وَاشْتَرُوا بِثَمَنِهِ مِنْ هَذَا وَكَذَلِكَ الْمِيزَانُ ‏"‏‏.‏
ابو سعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ بنی عدی الانصاری کے بھائی کو خیبر کا گورنر بنا کر بھیجا۔ پھر وہ شخص جنیب (ایک اچھی قسم کی کھجور) لے کر واپس آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں، اللہ کی قسم، یا رسول اللہ! ہم ان (اچھی) کھجوروں میں سے ایک صاع دو صاع مخلوط کھجور کے بدلے لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرو، تم یا تو اس قسم کا ایک صاع دوسرے صاع کے بدلے لے لو، یا ایک قسم کو بیچو، پھر اس کی قیمت سے دوسری قسم کی کھجور خریدو، اور تولنے میں بھی ایسا ہی کرو۔
راوی
ابو سعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
ماخذ
صحیح بخاری # ۹۶/۷۳۵۰
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۹۶: قرآن و سنت پر مضبوطی
پچھلی حدیث تمام احادیث دیکھیں اگلی حدیث
موضوعات: #Mother

متعلقہ احادیث