الادب المفرد — حدیث #۴۶۷۶۲
حدیث #۴۶۷۶۲
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ، لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ.
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے نافع سے، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ اپنے مالک کے لیے مخلص ہو اور جو اپنے رب کی اچھی طرح عبادت کرے تو اس کا اجر دوگنا ہو گا۔
ماخذ
الادب المفرد # ۹/۲۰۲
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۹: باب ۹
موضوعات:
#Mother