صحیح بخاری — حدیث #۷۰۳۰

حدیث #۷۰۳۰
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ كُنْتُ غُلاَمًا شَابًّا عَزَبًا فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَكُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ، وَكَانَ مَنْ رَأَى مَنَامًا قَصَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ لِي عِنْدَكَ خَيْرٌ فَأَرِنِي مَنَامًا يُعَبِّرُهُ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ مَلَكَيْنِ أَتَيَانِي فَانْطَلَقَا بِي، فَلَقِيَهُمَا مَلَكٌ آخَرُ فَقَالَ لِي لَنْ تُرَاعَ، إِنَّكَ رَجُلٌ صَالِحٌ، فَانْطَلَقَا بِي إِلَى النَّارِ، فَإِذَا هِيَ مَطْوِيَّةٌ كَطَىِّ الْبِئْرِ، وَإِذَا فِيهَا نَاسٌ قَدْ عَرَفْتُ بَعْضَهُمْ، فَأَخَذَا بِي ذَاتَ الْيَمِينِ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِحَفْصَةَ‏.‏ فَزَعَمَتْ حَفْصَةُ أَنَّهَا قَصَّتْهَا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏ "‏ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ لَوْ كَانَ يُكْثِرُ الصَّلاَةَ مِنَ اللَّيْلِ ‏"‏‏.‏ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بَعْدَ ذَلِكَ يُكْثِرُ الصَّلاَةَ مِنَ اللَّيْلِ‏.‏
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایک نوجوان غیر شادی شدہ تھا۔ میں مسجد میں سوتا تھا۔ جو کوئی خواب دیکھتا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتا۔ میں نے عرض کیا اے اللہ اگر تیرے پاس میرے لیے کوئی بھلائی ہے تو مجھے ایک خواب دکھا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تعبیر بتائیں۔ چنانچہ میں سو گیا اور دیکھا کہ (خواب میں) دو فرشتے میرے پاس آئے اور مجھے اپنے ساتھ لے گئے اور وہ ایک اور فرشتے سے ملے جس نے مجھ سے کہا ڈرو نہیں، تم اچھے آدمی ہو۔ وہ مجھے آگ کی طرف لے گئے، دیکھو وہ اندر ایک کنویں کی طرح بنا ہوا تھا، اور اس میں میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جن میں سے کچھ کو میں نے پہچان لیا، پھر فرشتے مجھے دائیں طرف لے گئے۔ صبح ہوئی تو میں نے حفصہ سے اس خواب کا ذکر کیا۔ مجھ سے حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبداللہ نیک آدمی ہے اگر وہ رات کو زیادہ نماز پڑھے“۔ (زہری نے کہا کہ اس کے بعد عبداللہ رضی اللہ عنہ رات کو زیادہ نماز پڑھتے تھے)
راوی
عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ
ماخذ
صحیح بخاری # ۹۱/۷۰۳۰
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۹۱: تعبیر خواب
پچھلی حدیث تمام احادیث دیکھیں اگلی حدیث
موضوعات: #Mother

متعلقہ احادیث