روزہ — 7 hadith.
1. Musnad Ahmad #Ahmad 9789
میری امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک وہ افطار میں جلدی کریں اور سحری میں تاخیر کریں۔
Abu Hurairah (RA) — Musnad Ahmad #Ahmad 9789 (Sahih)
2. Musnad Ahmad #Ahmad 7904
جس نے روزہ دار کو افطار کرایا اس پر رمضان میں فرشتے درود بھیجتے ہیں اور شب قدر میں جبریل علیہ السلام اس پر درود بھیجتے ہیں۔
Abu Hurairah (RA) — Musnad Ahmad #Ahmad 7904 (Hasan)
3. Sunan an-Nasa'i #2297
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم روزہ رکھنا چاہو تو رکھو، اور اگر نہ رکھنا چاہو تو نہ رکھو“۔
It was narrated that Hamzah bin 'Amr said — Sunan an-Nasa'i #2297 (Sahih)
4. Hadis Sambhar #1060
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم نماز کے لیے اٹھے۔ عرض کیا گیا: ان کے درمیان کتنا عرصہ رہا؟ فرمایا: پچاس آیات کا اندازہ
Zayd Ibn Shabet (RA) — Hadis Sambhar #1060 (Sahih)
5. Sahih Muslim #3642
ابونضرہ نے ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، اور میں ایک پانی ڈھونے والے اونٹ پر ( سوار ) تھا ۔ اور وہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں کے ساتھ تھا ۔ کہا : آپ نے اسے ۔ ۔ میرا خیال ہے ، انہوں نے کہا : اپنے پاس موجود کسی چیز سے ۔ ۔ مارا ، یا کہا : کچوکا لگایا ، کہا : اس کے بعد وہ لوگوں ( کے اونٹوں ) سے آگے نکلنے لگا ، وہ مجھ سے کھینچا تانی کرنے لگا حتیٰ کہ مجھے اس کو روکنا پڑتا تھا ۔ کہا : اس کے بعد رسول اللہ ص
— Sahih Muslim #3642 (Sahih)
6. Sunan Abi Dawud #2353
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دین برابر غالب رہے گا جب تک کہ لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود و نصاری اس میں تاخیر کرتے ہیں ۔
AbuHurayrah — Sunan Abi Dawud #2353 (Hasan)
7. Sunan Ibn Majah #3079
عبداللہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں مسجد میں کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو میں نے ان سے آیت کریمہ: «ففدية من صيام أو صدقة أو نسك» ( سورۃ البقرہ: ۱۹۶ ) کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی ہے، میرے سر میں تکلیف تھی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں لایا گیا کہ جوئیں ( میرے سر میں اتنی کثرت سے تھیں کہ ) میرے منہ پر گر رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ تمہیں اس قدر تکلیف ہو گی، کیا ایک بکری تمہیں مل سکتی ہے ؟ میں
It was narrated that ‘Abdullah bin Ma’qil said — Sunan Ibn Majah #3079 (Sahih)
اہم نکات
مزید جاننا چاہتے ہیں؟ حدیث مجموعہ | حدیث تلاش کریں