335۔ نماز جنازہ کی دعا
۞ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا. وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا. وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا، وَذَكَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَيْتَهٗ مِنَّا فَاَحْيِهٖ عَلَی الْاِسْلَامِ. وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْاِيْمَانِ
ترجمہ
اے اللہ ہم سب کو بخش دے، زندہ و مردہ، حاضر و غائب، جوان و بوڑھے، مرد و عورت سب کو بخش دے۔ اے اللہ ہم میں سے جن کو تو نے زندہ رکھا ان کو اسلام پر زندہ رکھ اور جن کو تو نے موت دی ان کو ایمان کے ساتھ موت دے ۔ عطیہ
فضیلت
ابو ابراہیم اشہلی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا نماز جنازہ میں پڑھا کرتے تھے۔
ماخذ: سنن ترمذی، حدیث نمبر: 1024؛ سنن ابوداؤد 2 : 456; صحیح ابن حبان 7:343
