مشکوٰۃ المصابیح — حدیث #۵۰۰۹۰
حدیث #۵۰۰۹۰
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَقُلْتُ: إِنِّي أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَقَالَ: «إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِي فَخُذْ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا فَإِنِ ابْتَغَى مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يدك على ترقوته» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں خیبر جانا چاہتا تھا، چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو سلام کیا اور کہا: میں خیبر جانا چاہتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میرے نمائندے کے پاس جاؤ تو اس سے پندرہ وسق لے لو، اگر وہ تم سے کوئی نشانی چاہتا ہے تو اپنا ہاتھ اس کے گریبان پر رکھو“۔ ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
ماخذ
مشکوٰۃ المصابیح # ۱۱/۲۹۳۵
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۱۱: باب ۱۱
موضوعات:
#Mother