مشکوٰۃ المصابیح — حدیث #۵۱۶۸۳
حدیث #۵۱۶۸۳
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ أَوْ أَتَى امْرَأَتَهُ حَائِضًا أَو أَتَى امْرَأَته من دُبُرِهَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کاہن کے پاس گیا اور اس کی باتوں پر یقین کر لیا، یا اپنی حائضہ بیوی سے جماع کیا یا اپنی بیوی سے اس کے مقعد سے جماع کیا تو وہ اس سے بری ہے جو محمد پر نازل ہوئی ہے۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
راوی
ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ)
ماخذ
مشکوٰۃ المصابیح # ۲۳/۴۵۹۹
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۲۳: باب ۲۳