مشکوٰۃ المصابیح — حدیث #۴۸۷۹۵
حدیث #۴۸۷۹۵
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ مِنْ ضُرٍّ أَصَابَهُ فَإِنْ كَانَ لابد فَاعِلًا فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لي "
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم میں سے کوئی بھی اس تکلیف کے سبب موت کی تمنا نہ کرے جو اسے پہنچی ہے، اگر اسے کرنا ہی ہے تو وہ کہے: اے اللہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور اگر میرے لیے موت بہتر ہو تو مجھے موت دے دے۔‘‘
ماخذ
مشکوٰۃ المصابیح # ۵/۱۶۰۰
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۵: باب ۵