مشکوٰۃ المصابیح — حدیث #۵۲۰۱۰
حدیث #۵۲۰۱۰
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَعْظُمُ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ حَتَّى إِنَّ بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِ أَحَدِهِمْ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سبعمائةِ عامٍ وإِنَّ غِلَظَ جلدِه سَبْعُونَ ذراعان وَإِن ضرسه مثل أحد»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اہل جہنم جہنم میں اتنے بڑے ہوں گے کہ ان میں سے ایک کے کان اور اس کے سر کی لو کے درمیان سات سو سال کا فاصلہ ہو گا، اس کی کھال ستر ہاتھ اور اس کے دانت احد کے برابر ہوں گے۔
ماخذ
مشکوٰۃ المصابیح # ۲۸/۵۶۹۰
درجہ
Sahih
زمرہ
باب ۲۸: باب ۲۸
موضوعات:
#Hellfire