کسی مسلمان سے ملو تو کہو گے۔
آپ پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔
فضیلت
حضرت عمران بن حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا السلام علیکم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دس (نیکیاں)۔ پھر ایک اور شخص آیا اور کہنے لگا، السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیس (نیکیاں)۔ پھر ایک اور آدمی آیا اور کہنے لگا۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیس (نیکیاں)۔
ماخذ: سنن ترمذی، حدیث نمبر: 2689
