سنن دارمی — حدیث #۵۶۲۲۴
حدیث #۵۶۲۲۴
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ :" مَنْ قَرَأَ يس فِي صَدْرِ النَّهَارِ، قُضِيَتْ حَوَائِجُهُ "
ہم سے ولید بن شجاع نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، مجھ سے زیاد بن خیثمہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن جحاد نے، انہوں نے عطاء بن ابی رباح سے، انہوں نے کہا: مجھے خبر ملی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یٰسین کو صبح کے وقت پڑھا، اس کی حاجتیں پوری ہو جائیں گی۔
ماخذ
سنن دارمی # ۲۳/۳۳۲۳
زمرہ
باب ۲۳: باب ۲۳