115۔ اٹھو اور یہ دعا پڑھو
۞ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَيْهِ النُّشُوْرُ
ترجمہ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور موت کے بعد اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
فضیلت
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
ماخذ: صحیح بخاری، حدیث نمبر: 6314
