سنن دارمی — حدیث #۵۴۳۵۴

حدیث #۵۴۳۵۴
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :" يَنْزِلُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ لِنِصْفِ اللَّيْلِ الْآخِرِ، أَوْ لِثُلُثِ اللَّيْلِ الْآخِرِ، فَيَقُولُ : مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي، فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ أَوْ يَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ "
ہم کو یزید بن ہارون نے خبر دی، انہیں محمد بن عمرو نے خبر دی، وہ ابو سلمہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اللہ تعالیٰ ہر رات کو نصف شب یا آخری تہائی کو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے، اور یہ کہتا ہے کہ کون ہے؟ کون مجھے پکارتا ہے اور میں جواب دیتا ہوں؟ وہ کون ہے جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے دوں؟ کون ہے جو مجھ سے معافی مانگے کہ میں اسے بخش دوں؟ یہاں تک کہ فجر ہو جائے یا پڑھنے والا فجر کی نماز سے فارغ ہو جائے۔
ماخذ
سنن دارمی # ۲/۱۴۵۳
زمرہ
باب ۲: باب ۲
پچھلی حدیث تمام احادیث دیکھیں اگلی حدیث

متعلقہ احادیث